Home / News / گھریلو حالات سے تنگ آکر ایک شخص نے خود پرپٹرول چھڑک کرآگ لگالی

گھریلو حالات سے تنگ آکر ایک شخص نے خود پرپٹرول چھڑک کرآگ لگالی

مظفر گڑھ۔5 جولائی (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2017ء)مظفر گڑھ تھانہ صدر کی حدود بھٹہ پور فلائی اوور کے نزدیک ایک شخص نے خود پرپٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق ایک 40 سالہ شخص جس کا نام یعقوب تھا اور وہ ساہیوال کا رہائشی تھا ،نے گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی .مظفرگڑھ ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر متاثرہ شخص کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا لیکن متاثرہ شخص یعقوب زخموں کی تاب نہ لا کر نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا. پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Loading...
%d bloggers like this: