Breaking News
Home / News / گورنر پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی نیاز احمد خان کو انکے حلقہ کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

گورنر پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی نیاز احمد خان کو انکے حلقہ کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مظفرگڑھ نیاز احمد خان گشکوری نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کر کے علاقائی مسائل اور شوگر ملز کے حوالے سے آگاہ کیا نیاز خان گشکوری کا کہنا تھا کہ میرے حلقہ کی عوام کا ذریعہ معاش کاشتکاری ہے کسان مشکلات کا شکار ہیں میرے حلقہ میں کوئی یونیورسٹی نہیں ہبچوں کو تعلیم کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یونیورسٹی کے لئے ہمارے پاس جگہ بھی موجود ہے یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرا دی ۔ملاقات میں ملک محبوب الٰہی کھر،مظہر خان جگلانی بھی موجود تھے۔

Loading...
%d bloggers like this: