Breaking News
Home / News / گندم خریداری مہم کے سلسلے میں باردانہ کی تقسیم میں میرٹ کا خیال رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

گندم خریداری مہم کے سلسلے میں باردانہ کی تقسیم میں میرٹ کا خیال رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے گندم خریداری مہم کی نگرانی کے سلسلے میں گندم خریداری مرکز ریلوے سٹیشن مظفرگڑھ ون کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ اور تحصیلدار صاحبزادہ ظفر مہاروی بھی ان کے ساتھ تھے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے سلسلے میں باردانہ کی تقسیم میں میرٹ کا خیال رکھا جائے،حقدار اور چھوٹے کسانوں کو ترجیح بنیادوں پر باردانہ فراہم کیا جائے۔
Loading...
%d bloggers like this: