Home / News / کپاس کی چھڑیوں کی کٹائی اور تلفی کا عمل 31جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

کپاس کی چھڑیوں کی کٹائی اور تلفی کا عمل 31جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔06 جنوری۔2016ء)کپاس کی آئندہ فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے بچانے کے لیے کپاس کے کاشتکار چھڑیوں کی کٹائی اور تلفی کا عمل 31جنوری تک مکمل کر لیں ۔ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی گلابی سنڈی نہ صرف کپاس کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے روئی کی کوالٹی خراب ہوتی ہے اور ریشہ کمزور ہوتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے ٹینڈوں کو توڑ کر تلف کر دیں اور بعد میں چھڑیوں کی کٹائی اس طرح کریں کہ ان کو زمین کے اندر چھ انچ گہرائی سے کاٹا جائے تاکہ ان سے موسم بہار کی آمد پر نئی پھوٹ نہ نکل سکے ۔

Loading...
%d bloggers like this: