کوٹ ادو کے نواحی قصبے دائرہ دین پناہ میں احساس پروگرام کے سروے کا افتتاح کر دیا گیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 فروری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ دائرہ اور کوٹ ادو کے نواحی قصبے دائرہ دین پناہ میں احساس پروگرام کے سروے کا افتتاح کر دیا گیا۔قومی خوشحالی سروے کا آغاز دائرہ دین پناہ سے کیا گیا ھے، جبکہ وزیر اعظم کے احساس پرگرام کا افتتاح تحصیل کوٹ ادو کی یونین کونسل ٹبہ میں کیا گیا۔افتتاح ملک ابراھیم ھنجرا نے کیا ۔پروگرام کے سپروائزر آصف اعوان نے احساس پرگرام کے بارے میں سامعین کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے احساس پروگرام غریب عوام کی تکالیف دور کرنے اور انھیں سہولتیں فراھم کرنے کیلئے شروع کیا ہے۔