کوٹ ادو پولیس کا سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے سرچ آپریشن

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اکتوبر2022ء) ڈی پی او کوٹ ادو احمد نواز شاہ کی خصوصی ہدایت پر کوٹ ادو شہر میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے کمسن لڑکوں کے ذمہ دار کرداروں کی تلاش اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کےلئے پولیس نے گرینڈ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے کہا ہے کہ کوٹ ادو کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کی ہر صورت میں سرکوبی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کےلئے پولیس ہر وقت چوکس ہے اور کسی قسم کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے سانحہ کے ذمہ دار 4 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقتول شاہزیب کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔