کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ضلع میں پائیدار قیام امن کے لئے علماء و مشائخ ضلعی انتظامیہ کے دست و بازو ہیں، علماء و مشائخ کے ذریعے امن و امان، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام عام آدمی تک پہنچتا ہے۔یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈی پی او سید ندیم عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے موقع پر ضلع میں کوروناکی وبا سے بچاؤ کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی میں کورونا سے بچاؤ کا شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس مرض سے محفوظ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں، بازاروں اور مساجد میں ایس او پیز پر عمل کیا جائے تاکہ انسانی زندگی محفوظ رہے۔