Breaking News
Home / News / کوتاہیوں پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کی محکمہ صحت ایم ای ایز کی جائزہ رپورٹس سے استفادہ حاصل کرے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومظفرگڑھ

کوتاہیوں پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کی محکمہ صحت ایم ای ایز کی جائزہ رپورٹس سے استفادہ حاصل کرے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے معائنہ کے دوران تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے، انہوں نے کہاکہ کوتاہیوں پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کی محکمہ صحت ایم ای ایز کی جائزہ رپورٹس سے استفادہ حاصل کرے تاکہ عوام کی شکایت کا ازالہ ہو سکے اور صحت کی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عملہ کی کوتاہیوں اور غیرذمہ دارانہ طرز عمل کا بھی سختی سے نوٹس لیا جائے اور ملازمین کی حاضری کویقینی بنائی جائے اس کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کو فعال کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں شریک صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نادر نیازی نے ایم ای ایز کی جائزہ رپورٹ پیش کی، نادر نیازی نے کہا کہ ایم ای ایز محکمہ صحت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ضروری ہے کہ ایم ای ایز کی رپورٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے شرکاء کو یقین دلایا کہ محکمہ صحت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے، آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ کی رہنمائی میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Loading...
%d bloggers like this: