Home / News / کمشنر ڈی جی خان، آر پی اوکا محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں مظفرگڑھ کا دورہ

کمشنر ڈی جی خان، آر پی اوکا محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں مظفرگڑھ کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 اگست2020ء) کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر وال، آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کی کے انتظامات کے سلسلے میں مظفرگڑھ آمد۔ڈپٹی کمشنر انجنئیر امجد شعیب ترین ،ڈی پی او ضلع مظفرگڑھ، سید ندیم عباس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران شمس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا شعیب ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ عثمان جاوید سرویا ،ایکسین التمش اورنگزیب،اور ضلعی انتظامیہ نے مظفرگڑھ آمد پربھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا۔

ڈپٹی کمشنر انجینئرامجد شعیب ترین نے کمشنر ڈی جی خاں، اور آر پی او کو اپنے آفس میں کنٹرول روم کا وزٹ کروایا، جہاں مظفرگڑھ، کوٹ ادو، علی پور، جتوئی، شہر کے تمام محرم روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی تھی کنٹرول روم وزٹ کے بعد کمشنر ڈی جی خان اور آر پی او نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شہر کی مین امام بارگاہ مہاجرین جہاں سے 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا کا دورہ کیا جہاں مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے آنے والے تمام آفیسران کو خوش آمدید کہا۔

آر پی اوعمران احمر نے انجمن تاجران کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہمارے یہاں آنے کا مقصد صرف یہی ہے کے محرم الحرام کے ان ایام میں تمام امام بارگاہوں اور مساجد کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا محرم کے تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس میں آپ مرکزی انجمن تاجران کے بھی تعاون کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر کمشنر ساجد ظفر وال نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھی کورونا جیسے وبا کو بھولنا نہیں چاہئے اس کے وار ابھی بھی جارہی ہے کچھ دن پہلے ہی ناران کاغان کے کچھ ہوٹلز کو کورونا کی وجہ سے سیل کیا گیا ہے، لحاظہ ہمیں اس چیز کا بھی خیال رکھنا ہوگا اور خصوصی طور پر میں عزادارن کو یہ کہنا چاہوںگا کہ وہ مجلس اور جلوس کے دوران سوشل ڈسٹنس کو بھی یقینی بنائیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر انجینئرامجد شعیب ترین کا مظفرگڑھ میں تمام امام بارگاہوں کے محرم روٹس پر صفائی ستھرائی اور سٹریٹ لائٹس کے بہترین انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔آر پی او عمران احمرنے تمام امام بارگاہوں اور مساجد پر بہترسیکورٹی مہیا کرنے پرڈی پی او ضلع مظفرگڑھ سید ندیم عباس اور تمام سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

Loading...
%d bloggers like this: