کسانوں کے مطالبہ پررکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے بندنہر کھول دی،صوبائی وزیر آبپاشی کا کاروائی کا حکم

مظفرگڑھ۔29مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 مئی2017ء) مظفرگڑھ میں رکن قومی اسمبلی نے حکومتی رٹ چیلنج کردی، ایم این اے جمشید دستی نے ہیڈ ورکس پر جا کر خود بند نہر کھول دی۔اطلاع ملنے پر صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایم این اے جمشید دستی کی طرف سے زبردستی بند نہر کھولتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت کرنے پر کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔تفصیل کے مطابق سناواں کے قریب سے ہیڈ کالو سے ڈنگہ نہر محکمہ انہار نے بند کی ہوئی تھی, فصلوں کے نقصان کی وجہ سے کسانوں کا مطالبہ تھا کہ محکمہ انہار نہر میں پانی فراہم کرے جمشید دستی دو تین دن سے نہر کھلوانے کی کوشش کرتے رہے اور محکمہ انہار کا عملہ انہیں روکتا رہا۔آخر کار کسانوں کے مطالبے پر جمشید دستی ہیڈ کالو پہنچ گئے اور انہیں نے ہیڈ ورکس سے پانی ڈنگہ نہر میں چھوڑ دیا۔