Home / News / کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال کے الزامات ثابت، 3 ملازمان نوکری سے برخواست

کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال کے الزامات ثابت، 3 ملازمان نوکری سے برخواست

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 28 نومبر2020ء) کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال کے الزامات ثابت، 3 ملازمان نوکری سے برخواست، سابق ایس ایچ کو سب انسپکٹر سے اے ایس آئی کے رینک میں تنزلی، 10 سب انسپکٹرز سمیت 25 ملازمان کو منظور شدہ سروس کی ضبطگی کی سزا، ظلم و کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

محمد حسن اقبال کا لائنز میں اردل روم پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال کیطرف سے پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا جہاں پولیس افسران و ملازمین اپنے اوپر الزامات کی انکوائریز کے ساتھ پیش ہوئے اور غیر تسلی بخش جوابات اور الزامات ثابت ہونے پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے 3 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا جبکہ 1 سابق ایس ایچ او کو سب انسپکٹر سے اے ایس آئی کے رینک میں تنزلی کی سزا اور 10 سب انسپکٹرز، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 2 ہیڈ کانسٹیبل، 11 کنسٹیبلز کو منظور شدہ سروس کی ضبطگی کی سزا جبکہ 4 ملازمین کو دیگر سزائیں دیں، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا تھا کہ شریف شہریوں پر ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی، سزا اور جزا کا نظام قائم رکھا جائیگا کسی بھی ظلم و زیادتی پر خاموشی نہیں کی جائیگی بلکہ سزا دی جائیگی اور ہر اچھے کام پر حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

Loading...
%d bloggers like this: