مظفرگڑھ۔26 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 فروری2018ء)کسان محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی طرف سے زرعی آلات، کھاد اور بیج کی خریداری میں ملنے والی سبسڈی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔محمد سیف انور جپہ ڈپٹی کمشنرمطابق محکمہ زراعت مظفرگڑھ کی طرف سے کسانوں کوحکومت پنجاب کی طرف سے زرعی آلات, کھاد اور بیج پر ملنے والی سبسڈی کچن گارڈننگ کی اہمیت و افادیت کے متعلق آگاہی اور بیج تقسیم کرنے کی ایک تقریب دفتر زراعت مظفرگڑھ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت محمد سیف انور جپہ ڈی سی مظفرگڑھ اور مہمان خصوصی سردار حافظ محمد عمرخان گوپانگ چیئرمین ضلع کونسل نے کی ڈاکٹر شوکت علی عابد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفرگڑھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسان سورج مکھی کی زیادہ سے زیادہ رقبے پر کاشت کریں اور حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی طرف سے سورج مکھی کے بیج کی خریداری میں ملنے والی سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں۔محمد اشرف قریشی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفرگڑھ نے بتایا کہ ہمارا سورج مکھی کی کاشت کے لئے 45 ہزار ایکڑ کا ٹارگٹ تھا جس میں سے 37 ہزار ایکڑ پر سورج مکھی کی کاشت کی جا چکی ہے۔انشااللہ ہم مطلوبہ ٹارگٹ پورا کرلیں گے محمد سیف انور جپہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارے ضلع میں تقریبا پونے تین لاکھ ایکڑ رقبے پرگنے کی کاشت کی گئی ہے۔کسان سورج مکھی اور کینولا کی کاشت پر بھی توجہ دیں۔حافظ محمد عمرخان گوپانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسان محکمہ زراعت کی طرف سے جدید طریقہ کار کے تحت اپنی فصلیں کاشت کریں تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں بھرپور اضافہ ہو۔آخر میں کاشتکاروں میں بیج کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔پیکٹ کی قیمت پچاس روپے تھی اس کا مقصد گھروں میں آلودگی سے پاک سبزیوں کی کاشت ہے۔ محمد سیف انور جپہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے دفتر زراعت میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔