ڈی پی او مظفرگڑھ کا پولیس لائن ایم ٹی گیراج کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 اگست2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا پولیس لائن ایم ٹی گیراج کا دورہ، سرکاری موبائلز، بسوں اور موٹر سائیکلوں کی انسپکشن کی۔
ڈی پی او نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان کے ہمراہ پولیس لائن میں موجود پرانی گاڑیوں پر پہلے سے جاری مکینیکل کام کی تکمیل اور گاڑیوں کی کنڈیشن کو اپ گریڈ رکھنے کے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔