مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اگست2022ء) ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کا دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد ۔پولیس ترجمان کے مطابق عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے دفتر پولیس کے کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او مظفرگڑھ نے کئی شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلیفون ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔