علی پور۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کا تھانہ صدر علی پور کا وزٹ، ریکارڈ کا معائنہ، اہم کیسز کی سماعت اور صحافتی وفد سے ملاقات بھی کی۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے تھانہ صدر علی پور کا وزٹ کیا اور تھانہ میں محرر کمرہ، تفتیشی افسران کے دفاتر، صفائی ستھرائی اور واش رومز بھی چیک کیئے، ڈی پی او نے تھانہ میں سرکل علی پور و جتوئی کے سنگین مقدمات کی پراگریس چیک کی اور فریقین کی خود سماعت کی، ڈی پی او نے تھانہ صدر علی پور میں مختلف وارداتوں میں سے گرفتار ملزمان سے ہونے والی برامدگی کی رقم 2 لاکھ 10 ہزار روپے مدعی مقدمات میں تقسیم کی جن میں محمد عارف، حق نواز، عبدالغفار، عبدالستار، محمد اسلم، طارق، اظہر اور نذیر احمد شامل تھے کو نقد رقم تقسیم کی، تھانہ صدر علی پور سابق صدر پریس کلب ہدائت علی رضوی کی قیادت کیں صحافتی وفد نے ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی پی او نے علاقہ کی مجموعی صورتحال بارے گفتگو کی اور ڈی پی او مظفرگڑھ نے سینئر صحافی میاں خورشید مرکنڈ کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی، بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ خیر پور سادات کا وزٹ کیا اور شہید کنسٹیبل فاروق لنگاہ کے گھر بستی لنگاہ بھی گئے ان کے والدین سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ان کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سیت پور جام سجاد حیدر اور ایس ایچ او تھانہ خیر پور سادات فرحت عباس بھی تھے۔