Breaking News
Home / News / ڈی پی او آفس مظفرگڑھ میں کھلی کچہری، شہریون نے اپنے مسائل سے آ گاہ کیا

ڈی پی او آفس مظفرگڑھ میں کھلی کچہری، شہریون نے اپنے مسائل سے آ گاہ کیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 اگست2019ء) ڈی پی او آفس مظفرگڑھ میں کھلی کچہری، شہریون نے اپنے مسائل سے آ گاہ کیا شہریوں کے مسائل کا فوری حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر کا کھلی کچہری سے خطاب، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی نمائندگی کرتے ہوئے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل براہ راست سماعت کیئے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کیئے، ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے پولیس متعلق مسائل کا فوری حل ترجیحات میں شامل ہے اور دفتر پولیس میں شہریوں کیلئے گرمی کی شدت کیوجہ سے بہترین سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، خواتیں کے مسائل تھانوں اور دفاتر میں خواتین پولیس افسران کے ذریعے حل کروائے جا رہے ہیں۔

Loading...