مظفر گڑھ۔30 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2016ء) غیر قانونی آئل ایجنسیاں جان و مال کے لئے خطرہ ہیں، ان کے خلاف کارروائی تیز کی جائے اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ان کو حوالہ پولیس کیا جائے یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے انتظامی امور پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، انہو ں نے کہا کہ ضلع میں قائم غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے یونٹ فوری طور پر اتار دئیے جائیں ، تحصیل سطح پر آئل ایجنسیوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اور سول ڈیفنس کے افسران کے ساتھ ملکر ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، ڈی سی ا ونے کہا کہ گیس سلنڈروں کی غیر قانونی فلنگ سے بھی حادثات کا خطرہ ہوتا ہے ضلع بھر سے ایسے فلنگ پوائنٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے ، اجلاس میں ڈی سی او کو بتایا کہ اس ماہ کے دوران غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف مہم کے دوران 7افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے ہوئے ان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے یونٹ بھی اتاردئیے گئے ہیں، جبکہ 62ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، گیس سلنڈروں کی غیر قانونی فلنگ پر 5ایف آئی آر درج کی گئیں اور 2ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ڈی سی او شوکت علی نے مزید کہا کہ ضلع میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بھر کاروائی کی جائے ، ملاوٹ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو اپنے ذرا سے منافع کیلئے انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں، انہوں نے محکمہ صحت اور اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کو معائنہ کریں اور ان کو رپورٹ پیش کریں، اجلا س میں بتایا کہ اس ماہ کے دوران گرانفروشی پر217افراد پر 1لاکھ 77ہزار 400روپے جرمانہ اور 28ایف آئی آر درج کی گئی ہیں،جبکہ ملاوٹ کرنے پر9افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں ، 4افراد کو گرفتار کیا گیا اور 2لاکھ62ہزار 600روپے جرمانہ کیا گیا ہے، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد آصف جاہ نے بتایا کہ گزشہ ہفتے کے دوران غیر معیاری 200کلو گوشت کو ضائع کیا گیا ہے، ڈی سی او نے مزید کہا کہ اراضی ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے رہ جانے والے مواضعات کو جلد سے جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور معمول کے انتقالات کو بھی جلد سے جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور عوامی مسائل کو فوری حل کیا جائے ، اجلاس میں اے ڈی سی مہر خالد، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران، ای ڈی او فنانس محمد اعظم ،ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔