ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں جدید سہولیات سے آراستہ پیڈز اور سی سی یو وارڈز نے کام شروع کردیا

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مارچ2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی زیر نگرانی ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں سٹیٹ آف دی آرٹ جدید سہولیات سے آراستہ پیڈز اور سی سی یو وارڈز نے کام شروع کر دیا ہے، ان وارڈزکی آئوٹ لک آرمی ہسپتال کے معیار کے مطابق ہونے کے ساتھ یہاں پر جدید طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ، ایمر جنسی وراڈکی بھی اپ گریڈیشن کی گئی ہے جو کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع خانیوال کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو ہسپتال کا میڈیا نمائند گان کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آصف جاوید ودیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل آغا ظہیر عباس شیرازی نے میڈیا نمائند گان کو اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، پیڈز وارڈز ، سی سی یو ، ایمر جنسی وارڈ کی توسیع سمیت دیگر مثالی اقدامات بارے آگاہ کیا۔