ڈکیتی کی واردات کے دوران میاں بیوں فائرنگ سے زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 اگست2019ء) ڈیرہ غازی خان روڈ بصیرہ کے قریب نامعلوم افراد ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو اہلیہ سمیت گولی مار کر فرار،میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق انڈس ہسپتال کی سٹاف نرس اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنے خاوند کے ہمراہ واپس گھر جاتے ہوئے بصیرہ کے قریب ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل موبائل اور رقم چھیننے کی کوشش کی، مزمت کرنے پر سٹاف نرس کی ٹانگ پر گولی ماردی جبکہ خاوند الطاف کے سر پر پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کر کے فرار ہوگئے۔