ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 50 کروڑ روپے مالیت کی کمرشل زمین واگزار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر2022ء) ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کے حکم پر 50 کروڑ روپے مالیت کی کمرشل زمین ایم پی اے سے واگزار کرا لی گئی ،تفصیل کے مطابق مقامی ایم پی اے سردار عبدالحئی دستی نے جیل روڈ پر فائر بریگیڈ کے ساتھ ایک بیگھہ (4 کنال) سے زائد 50 کروڑ روپے مالیت کی انجمن اسلامیہ کی کمرشل اراضی پر قبضہ کرنے کےلئے چار دیواری کی تعمیر گزشتہ روز سے شروع کرائی ہوئی تھی،عوامی شکائت پر ڈپٹی کمشنر نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحصیلدار مصطفے کریم کھر کو قبضہ واگزار کرانے کےلئے بھیجا جنہوں نے عملہ مال کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر چار دیواری گرا دی ۔