Breaking News
Home / News / ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کا مظفرگڑھ میں رمضان بازار کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کا مظفرگڑھ میں رمضان بازار کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اس سال بھی رمضان المبارک میں ضلع مظفرگڑھ میں مختلف مقامات پر 8رمضان بازار لگائے جارہے ہیں۔ جہاں اشیائ خوردو نوش سمیت سبزی، پھل، گوشت، مرغی، انڈے اور دیگر ضروریات زندگی سستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ان بازاروں میں آنے والوں کے لئے پینے کے پانی , سایہ دار شیڈ اور پنکھوں کا بھی انتظام ہوگا. اس کے ساتھ ساتھ امن وامان کے لیے سکیورٹی انتظامات بھی ہونگے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے بازاروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے آج مظفرگڑھ شہر میں فیاض پارک سے متصل قائم رمضان بازار اور خان گڑھ رمضان بازار کے دورے کے موقع پر کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود تھے .انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان بازار 6 مئی بروز پیر سے باقاعدہ طور پر فنکشنل کردئیے جائیں گے جہاں صبح سے شام تک عوام اپنی ضرورت کی اشیا خرید سکیں گے۔
Loading...
%d bloggers like this: