مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا عوامی شکایات پر پٹرول پمپس پر زائد قیمت کی وصولی کا نوٹس لیکر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر پٹرول پمپس چیک کرنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی پٹرول پمپس کا وزٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کیلئے پٹرول کی سرکاری ریٹ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے،اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کیلئے مشکلات اور پریشانی کا باعث بننے والوں کے ساتھ ہرگز رعایت نہ کی جائے۔