مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر امجد شیعب ترین کا اچانک تحصیل کمپلکس کا دورہ انھوں نے کمپلیکس میں صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا اور ریوینیو آفیسران کو اپنے اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے فیلڈ میں ڈیوٹی پر جانے سے پہلے حلقہ آفیسران کو اپنے دفاتر میں دو گھنٹے کی روزانہ آفس ورک کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے تحصیل کمپلیکس میں آنے والے سائلین سے انکے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کپمیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ انھوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو دفتر میں غیر حاضر پا کر برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے خواجہ اویس انچارج لینڈ ریکارڈ آفس اور تحصیلدار صاحبزادہ ظفر مہاروی کو ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند کرنے اور انکے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔