مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 نومبر2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابدنے محکمہ زراعت، پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کے ہمراہ کوٹ ادو کی کھاد مارکیٹ کا معائنہ کیا اور کھاد کو سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پر دو کھاد ڈیلروں کو 50ہزار روپے جرمانہ کیا۔
کھاد ڈیلر کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کی بوری 1548روپے کی بجائے 2000روپے جبکہ سونا یوریا کی بوری 1768روپے کی بجائے 2300 روپے کی فروخت کررہے تھے۔
کھاد ڈیلروں نے مقرر کردہ ریٹ پر کھاد فروخت کرنے سے انکار کردیا اور اپنی دکانیں بند کردیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابد نے سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی موجودگی میں ان سے مذاکرات کئے جس پر ایک کھاد ڈیلر محمد آصف نے دکان کھول دی۔ محکمہ زراعت اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد رات گئے تک 288بوریاں سرکاری ریٹ پر فروخت کئی گئیں۔