مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں انسدادِ منشیات اور دماغی امراض کے وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ نشے کے عادی اور دماغی امراض میں مبتلا افراد کے علاج کیلئے ضروری ھے کہ معاشرہ ان کے ساتھ ھمدردی اور محبت کا سلوک کرے اور انسانی ھمدردی کا بھی یہی تقاضہ ھے کہ مصیبت میں مبتلا افراد کی مدد کی جائے انھوں نے کہا کہ ان وارڈوں میں نشے کے عادی افراد اور دماغی امراض کے مریضوں کے علاج پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور ان کے صحتیاب ھونے کے بعد انھیں کارآمد شہری بننے اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے ان کی بھرپور مدد بھی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ علاج کے ساتھ نشے کا عادی بنانے کے ماخز، منشیات کی سپلائی کے ماخزوں کا سراغ لگا کر پولیس کیذریعے ان کی بیخ کنی کی جائے گی کیونکہ جب تک منشیات کی سپلائی بند نہیں ھوگی لوگ نشے کی لت میں مبتلا ہوتے رہیں گے۔