مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے سینئر ممبر سید مسعود رضا ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ۔
جن کی نماز جنازہ پرانی چونگی جنازہ گاہ مظفرگڑھ میں ادا کی گئی. جبکہ مرحوم کے سوگ میں مظفرگڑھ بار نے ہفتہ کے روز عدالتی کام بند رکھا اور یوم سوگ منایا. صدر بار مہر اعجاز احمد, جنرل سیکرٹری ظفر اقبال انصاری, ممبر پنجاب بار جام محمد یونس, رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, رانا واجد علی ایڈووکیٹ, ملک صفدر حسین پہوڑ سمیت وکلاء نے اظہار تعزیت کیا ہے۔