ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے انتخابات کیلئے امیدوار میدان میں آ گئے

مظفرگڑھ ۔( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے جنوری 2019 میں ہونے والے انتخابات کیلئے امیدوار میدان میں آ گئے، صدارت کیلئے تین امیدواروں مہر محمد اعجاز ایڈووکیٹ،سردار فرحان منظور خان ایڈووکیٹ،اور محمد سلیم خان پتافی ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا، جبکہ جنرل سیکریٹری کیلئے دو امیدوار محمد زبیر خان سہرانی ایڈووکیٹ اور ظفر انصاری ایڈووکیٹ آمنے سامنے ہیں۔