Breaking News
Home / News / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کا ڈسٹرکٹ جیل کا ماہانہ دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کا ڈسٹرکٹ جیل کا ماہانہ دورہ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمن بودلہ نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا ماہانہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمدعمران فاروق ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر افسران جیل بھی موجود تھے، معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، فاضل جج نے نوعمر وارڈ، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، قیدیو ں کے کچن کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور 15معمولی نوعیت کے جرم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات صادر کیے۔

فاضل جج نے جیل میں کورونا وباسے بچاؤ کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیااور جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Loading...
%d bloggers like this: