مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ سعید اللہ مغل نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا ماہانہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل و دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بیرک سمیت مختلف بیرکوں کو معائنہ کیا،کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور08معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔