مظفرگڑھ۔29 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد سعید اللہ نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیاجس میں سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کو معائنہ کیا ۔ کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور8معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم دیا۔