ڈاکٹر پرتشدد، جمشید دستی کیخلاف مقدمہ

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25مئی۔2010ء) مظفر گڑھ میں ڈاکٹرز پر تشدد کیخلاف پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے ہڑتال کی جس کی وجہ سے ملتان میں ایک نوجوان مریض انتقال کرگیا ۔ ڈاکٹروں پر تشدد کامقدمہ جمشید دستی کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی میں ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال کی درخواست پر جمشید دستی اور ان کے بیس ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ ملتان کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں ہڑتال کی وجہ سے بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ایک مریض انتقال کرگیا ۔ مریض کےلواحقین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں نے مریض کا علاج کرنے سےانکارکردیاتھا۔