ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا دیہی مرکزصحت بصیرہ کا اچانک دورہ

مظفر گڑھ۔19 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اچانک دیہی مرکزصحت بصیرہ کا دورہ، ایس ایم او سمیت تمام سٹاف حاضر پایا گیا، مریضوں کے علاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، بہترین کارکردگی پر ایس ایم او ڈاکٹرسلیم اکبر لغاری کو شاباش دی۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکڑ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکڑ منیراحمد نے گزشتہ روز اچانک دیہی مرکزصحت بصیرہ کا وزٹ کیا۔ایس ایم او سمیت تمام سٹاف حاضر پایا گیا۔ ڈائریکڑ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے ہسپتال کے ایمرجنسی، لیبرروم، میڈیکل سٹور، ای پی آئی، وارڈز، لیبارٹری سمیت مختلف شبعوں کا معانئہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکڑ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکڑمنیراحمد نے کہا کہ مریضوں کی خدمت عبادت ہے ،ڈائریکڑ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکڑ منیر نے دیہی مرکزصحت بصیرہ میں صفائی اور ڈاکڑز ودیگر سٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ایس ایم او ڈاکڑ سلیم اکبرلغاری کو شاباش بھی دی۔