Breaking News
Home / News / چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے سپریم کورٹ میں نو تعینات آفیسران تیمور ممتاز میراسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر ، عزرہ مشتاق سسٹم انجینئر ، صفوان ہاشمی سسٹم انجینئر اور اکرام اکبر نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر سے حلف لیا

چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے سپریم کورٹ میں نو تعینات آفیسران تیمور ممتاز میراسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر ، عزرہ مشتاق سسٹم انجینئر ، صفوان ہاشمی سسٹم انجینئر اور اکرام اکبر نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر سے حلف لیا

مظفرآباد (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مئی2019ء) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ آزاد جموںوکشمیر میں نو تعینات آفیسران تیمور ممتاز میراسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر ، عزرہ مشتاق سسٹم انجینئر ، صفوان ہاشمی سسٹم انجینئر اور اکرام اکبر نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے کہا کہ انسان کی زندگی آزمائش ہے ۔دنیا اور آخرت میں کامیابی اللہ اور رسول ﷺکی اطاعت ، امانت ، دیانت اور صداقت پر عمل سے ہی ممکن ہے ۔ وہی قومیں اور معاشرے ترقی کرتی ہیںجوان اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہیں ۔ اپنے فرائض منصبی محنت ، لگن ، امانت اور دیانتداری سے انجام دیں گے تو دنیا وآخرت بہتر ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب اور رسول ﷺکی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس میں زندگی کی ہرہدایت موجود ہے اور یہی فلاح اور نجات کا راستہ ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ اللہ کو یاد کریں تاکہ دنیا و آخرت بہتر ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ عام آدمی کو سستے اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کام کریں تاکہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ریاست کا بڑا ادارہ ہے آپ اس ادارہ سے وابستہ ہوئے ہیں اس کے تقدس کے لیے اپنے فرائض منصبی محنت ، دیانت اور صداقت سے انجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو سورج کو جگاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں جنہیں سورج جگائے ۔ حلف برداری کی تقریب میں رجسٹرار سپریم کورٹ شیخ راشد مجید ، سپریم کورٹ کے آفیسران و دیگر سٹاف بھی موجود تھے ۔
Loading...
%d bloggers like this: