Home / News / پی ٹی آئی مظفرگڑھ کے عہدیداران کا پاکستان قومی خوشحالی سروے کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر کے ساتھ مشاورتی اجلاس

پی ٹی آئی مظفرگڑھ کے عہدیداران کا پاکستان قومی خوشحالی سروے کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر کے ساتھ مشاورتی اجلاس

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف مظفرگڑھ کے ضلع و تحصیلوں کے عہدیداران کا پاکستان قومی خوشحالی سروے کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر خلیل احمد سیہڑ اور انکی ٹیم کے ساتھ مشاورتی اجلاس۔خلیل احمد سیہڑ نے قومی خوشحالی سروے کے تحت چلنے والے مختلف پروگرامز کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ ڈویڑنل کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ مظفرگڑھ اور تحصیل میں 10،10 ٹیمیں، اور تحصیل میں 5،5 ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں اور ہر ٹیم 15،15 لوگوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے بریفننگ میں بتایا کہ پورے پنجاب میں ضلع مظفرگڑھ کی کارکردگی باقی تمام ضلعوں سے نمایاں ہے اوراب تک ضلع مظفرگڑھ بھر میں تقریباً 3 لاکھ 28 ہزار گھرانوں کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے۔

بریفننگ کے اختتام پر پاکستان تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ اور ان کی حکومت قومی خوشحالی سروے کی پوری ٹیم کو زبردست کارکردگی پرخراجِِ تحسین پیش کرتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ کی پوری ٹیم اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرواتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی خوشحالی پروگرام سیاست سے بالاتر سروے کروارہی ہے اور یہ سروے بالکل فری کیا جا رہا ہے۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک عامر آرائیں ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی قریشی،میڈیا کوآرڈینیٹر مرزا مدثر بیگ، سینئر نائب صدر میاں عمران دھنوتر، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار فرحان منظور، سیکرٹری انفارمیشن معظم علی قریشی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اطہر ملک، سماجی ورکر افضل چوہان، سینئر نائب صدر خواتین ونگ محترمہ گلشن سلطانہ تھہیم، تحصیل صدر مظفرگڑھ راؤ ساجد وحید خان، تحصیل صدر علی پور ڈاکٹر حسن بخاری، تحصیل صدر جتوئی ڈاکٹر زبیر قادر گٹ نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Loading...
%d bloggers like this: