Breaking News
Home / News / پیپلزپارٹی کے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب،بلاول بھٹو 7جولائی کو خان گڑھ میںجلسہ کریںگے

پیپلزپارٹی کے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب،بلاول بھٹو 7جولائی کو خان گڑھ میںجلسہ کریںگے

مظفر گڑھ۔5 جولائی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداران کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، مذاکرات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا7جولائی کو ہونے والے جلسے کو روہیلانوالی سے تبدیل کر کے خانگڑھ کردیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم سے 7جولائی کوروہیلانوالی میں جلسے کیلئے درخواست دی تھی، سکیورٹی معاملات اور دیگر وجوہات کی بنا پر روہیلانوالی میں جلسہ کیلئے اجازت نہ دی گئی جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداران کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم سے مذاکرات کئے جس میں یہ طے پایا کہ اب جلسہ 7جولائی کو روہیلانوالی کی بجائے خانگڑھ سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
Loading...
%d bloggers like this: