پٹرولنگ پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے،ناصر عباسی
مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مارچ2020ء) خان پور بگا شیر پولیس پوسٹ کے پبلک ریلیشن آفیسر ناصر عباسی نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے، عوام کی مدد کے لیے چوبیس گھنٹے احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے لیے آ گاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ افسران کی ہدایات کے مطابق پبلک کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آ گاہی مہم دی جارہی ہے اور عوام الناس کو اس بارے میں عملی اقدامات کے متعلق بھی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔