Home / News / پولیس کے شہداء کی فیملیز کا ہر دکھ سکھ ہمارا ہے،ڈی پی او مظفرگڑھ

پولیس کے شہداء کی فیملیز کا ہر دکھ سکھ ہمارا ہے،ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2020ء)  کے شہداء کی فیملیز کا ہر دکھ سکھ ہمارا ہے، ھم ھر وقت ان کے ساتھ ھیں وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ مظفرگڑھ ندیم عباس کا کے علاقے میں پولیس کے شہدا کے گھروں کا دورہ عیدی اور تحائف تقسیم کیئے۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر ڈی پی او ندیم عباس نے خانگڑھ سے تعلق رکھنے والے شہید رضا کار محمد عابد اور شہید کنسٹیبل سیف اللہ سگو کے گھر کا دورہ کیا۔ڈی ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد خان اور ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کے ہمراہ ڈی پی او شہید رضا کار عابد کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کی فیملی سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیئے۔ ڈی پی او نے شہید رضا کار کی فیملی سے ان کی گذر بسر کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور شہید کی قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں ڈی پی او موضع کبیر پور شہید کنسٹیبل سیف اللہ کے گھر تشریف لے گئے جہاں انہوں نے ان کی فیملی سے ملاقات کی عیدی اور تحائف دیئے اور ڈی پی او نے شہید کے بچوں سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی اور ان کی تعلیم کے حوالے سے پوچھا۔

Loading...
%d bloggers like this: