پولیس کے افسران و جوان شہریوں سے حسن و اخلاق سے دادرسی یقینیی بنارہے ہیں، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اکتوبر2019ء) پولیس کے افسران و جوان شہریوں سے حسن و اخلاق سے دادرسی یقینیی بنارہے ہیں، ڈی پی او مظفرگڑھ کو شاباش اور پولیس فورس اور مظفرگڑھ کی عوام کو بہترین کپتان ملنے پر مبارکباد۔ عمران احمد ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کا مظفرگڑھ کا دورہ۔ تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ریجن عمران احمر نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا جہاں ان کو تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر کے ہمراہ استقبال کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، آر پی او نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر مظفرگڑھ کا دورہ کیا 15 پکار سنٹرلائزڈ سسٹم چیک کیا، ریسپانس ٹائم اور گاڑیوں کے گشت کے حوالے سے بھی تفصیلات چیک کیں، آر پی او نے میڈیا سنٹر، آئی ٹی برانچ اور فرنٹ ڈیسک آفس کا بھی معائنہ کیا، ڈی پی او کے ہمراہ تھانہ صدر و سٹی مظفرگڑھ میں وومن ڈیسکس، ایڈمن افسران و مصالحتی کمیٹی کے دفاتر بھی چیک کیئے، آر پی او نے پولیس ایم ٹی، موٹر ٹرانسپورٹ پارک کا بھی وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈولفن سکواڈ اہلکاروں سے ملاقاتیں اور موٹر سائیکل بھی چیک کیئے، اسی کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کے ہمراہ کام کرائے گئے گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی اور 550 کے تحت قبضہ میں لی گئی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا، آر پی او نے اس کے پولیس لائن میں یادگار شہدا پر سلامی دی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے پولیس لائن میں دیگر کنسٹرکشن ورک کا بھی معائنہ کیا، ملازمین کی رہائش گاہوں، واش رومز اور صفائی ستھرائی کے نظان کو بھی چیک کیا اور آر پی او نے نئے قائم کیئے گئے لیڈیز پولیس افسران و ملازمان کے ہوسٹل کو بھی چیک کیا، بہترین انتظامات پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی تعریفیں کرتے رہے، آر پی او نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ پولیس دربار میں خطاب بھی کیا، پولیس دربار میں خطاب کرتے ہوئے آر پی اق کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کے ویڑن کے مطابق ہم اپنی تمام تر سروسز شہریوں کو پیار اور محبت سے فراہم کر رہے ہیں۔