مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 مارچ2020ء) پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر پولیس کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پولیس افسران و ملازمین نے ماسکس اور دستانوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ پولیس لائنز،تھانہ جات اور پولیس کے دفاتر میں ہینڈ واش اور سینیٹائزر رکھ دیے گئے ہیں۔پولیس نے وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم شروع کردی ہے اور جگہ جگہ پینا فلیکس آویزاں کر دیے ہیں، تھانوں کے پولیس اہلکار وائرس سے بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر لاؤڈ سپیکر لگا کر اعلانات کر رہے ہیں۔ پولیس دفاتر میں عوامی میٹنگز پر پابندی لگادی گئی ہے۔ پولیس نے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کرنے کیلئے فون نمبروں کی تشہیر بھی شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او نے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو حفاظتی انتظامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔