پولیس مجھے جعلی مقابلے میں مارنا چاہتی تھی، عدالت نے حکومتی بربریت سے بچا لیا، جمشید دستی کی میڈیا سے گفتگو

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جولائی2017ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس مجھے جعلی مقابلے میں مارنا چاہتی تھی، عدالت نے مجھے حکومتی بربریت سے بچا لیا رہائی کے بعد عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی اپنے آبائی علاقے مظفر گڑھ پہنچ گئے جہاں پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کی اور ایک بار پھر الزام دہراتے ہوئے کہا کہ جیل میں مجھ پر سانپ اور چوے چھوڑے گئے اور میرا جرم صرف جرم اتنا تھا کہ نواز شریف کے سامنے گو نواز گو کے نعرے لگانا تھا۔نواز شریف کو ہتھکڑی لگے گی اور پورا خاندان جیل میں جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب پولیس مجھے جعلی مقابلے میں مارنا چاہتی تھی لیکن عدالت نے مجھے حکومت کی بربریت سے بچایاہے۔ اس موقع پر جمشید دستی نے آئندہ عام انتخابات کے بعد شادی کرنے کا اعلان بھی کیا ۔