پولیس لائن مظفرگڑھ میں جنرل پریڈ کا اہتمام

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 نومبر2019ء) پولیس لائن مظفرگڑھ میں جنرل پریڈ کا اہتمام ،ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے سلامی لی ۔تفصیل کے مطابق علی الصبح پولیس لائن میں پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے ، ڈسپلن اور کسی بھی ایمرجنسی میں فوری ریسپانس بڑھانے کے لیے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر سے ایس ایچ اوز ،ضلع پولیس ، پٹرولنگ پولیس ، ٹریفک پولیس ، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس نے شرکت کی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے سلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ پولیس کو اپنے رویوں تبدیلی لانی ہوگی تاکہ عوام کی خدمت کرنے کا جو فریضہ ہمیں سونپا گیا ہے اس کو احسن طریقے سے نبھایا جا سکے، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان نے ملازمان کے ساتھ ناشتہ بھی کیا اور ان کے مسائل سنتے ہوئے فوری حل کے احکامات جاری کیے تاکہ پولیس کو اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔ بعد میں ڈی پی او نے پولیس لائن کا معائنہ بھی کیا جس میں صفائی اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔