پولیس فورس شہریوں کے جان،مال، عزت آبرو کے تحفظ کیلئے ہر دم برسر پیکار ہے، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 دسمبر2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے کا پولیس لائن میں جنرل پریڈ میں پولیس افسران و ملازمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کمال بہادری اور مستعدی سے شہریوں کے جان،مال، عزت آبرو کے تحفظ کیلئے ہر دم برسر پیکار ہے۔

ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کیطرف سے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا، موسم کی شدت کے باوجود پولیس ملازمین نے بہترین انداز میں مستعدی سے سلامی کے چبوترے سے مارچ پاسٹ کیا اور ڈی پی او کو سلامی دی، جنرل پریڈ میں ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان کے ہمراہ بعد ایم ٹی پارک گئے جہاں انہوں نے گاڑیوں کی انسپکشن کی اورایم ٹی سٹاف اور ڈرائیور ان کو مزید ہدایات جاری کیں، ڈی پی او نے ایم ٹی پارک کی سیکیورٹی بڑھانے کے بھی احکامات جاری کئے ۔