الپوری ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر۔2015ء ) شانگلہ ڈی ایس پی الپوری سرکل ریاض خان نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے پولیس عوام کے تعاون کے بغیر مکمل امن قائم نہیں کر سکتی،آمن وآمان قائم رکھنے میں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں،عوامی تعاون ہی سے علاقے میں پایہ دار امن برقرار رہے گا وہ گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول الپوری میں لیزان کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی الپوری سرکل ریاض خان نے لیزان کمیٹیوں کا ایک اجلاس بمقام گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول منعقد کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں مکملامن ہیں اور پایہ دارامن کو برقرار رکھنے کیلئے عوام پویس کے ساتھ تعاون کریں لیزان کمیٹیاں ہر ویلج کی سطح پر ہو گی جو تجرباتی طور پر ایک سال کیلئے قائم ہوگی امن وامان کی حوالے سے ان کمیٹیوں کام انفارمیشن،رجسٹریشن،اور مساجد اور مدارس میں منافرت پھلانے والوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔لیزان کمیٹیاں پولیس کے ساتھ رابطے میں ہوں گی اور پولیس کے ساتھ میٹنگ بھی ہوا کرے گی۔اجلاس میں بلدیاتی نمادوں،وکلاء،عمائدین علاقہ موجود تھے اجلاس سے کیو ڈبلیو پی کے رہنماء حاجی ڈاکٹر زمین گل عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ناظم یونین کونسل ڈھیری شمس الرحمن،مسلم لیگ کے رہنماء شیر بادشاہ،شاہ سعود ایڈوکیٹ،اسرار،اکرام الدین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس کے اخر میں ایس ایچ او تھانہ الپوری افسان خان نے لیزان کمیٹیوں کے حوالے سے پالیسی بریفنگ دی۔