Home / News / پنچایت نے ایک اور حوا کی بیٹی کی عزت تار تار کرادی

پنچایت نے ایک اور حوا کی بیٹی کی عزت تار تار کرادی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اکتوبر۔2015ء)پنچایت نے ایک اور حوا کی بیٹی کی عزت تار تار کرادی اور انصاف کا بول بالا کر دیا، بھائی کی دوسری برادری سے لڑکی کی دوستی کی پاداش میں نام نہاد پنچائیت نے 50سالہ بیوہ خاتون کو بیچ بازار رسوا کردیا اور عزت تار تارکرتے ہوئے اس کے جسم کے کپڑے بھی نوچ ڈالے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خاتون کے بھائی پر الزام تھاکہ اس کی دوسری برادری کی لڑکی سے دوستی ہے جس پر جاہلوں کے ٹولے پر مشتمل پنچائیت نے خاتون کو طلب کیا اور جنسی درندگی کا حکم صادر کردیا جس پر وہاں موجود ’درندوں نے سرپرچادرتو کیا جسم پر کپڑے بھی نہ چھوڑے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حسب روایت تاخیر سے پہنچی اور خاتون کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیاجبکہ کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی اور نہ ہی کسی مقدمے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد کارروائی شروع کی جائے گی۔

Loading...
%d bloggers like this: