مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جون2017ء) مظفرگڑھ کی علی پور میں پنجاب ٹیچرز یونین ویلفیئرونگ تحصیل علی پور کی جانب سے 110 یتیم ،غریب،مستحق ،طلباء و طالبات میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی چیئرمین مظفرگڑھ سردار عمر خان گوپانگ نے ،طلبائو طالبات میں عید گفٹس تقسیم کیئے۔تقریب میں ،صحافیوں ،معززین شہر ،اساتذہ،اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین ویلفیئر ونگ تحصیل علی پور کی جانب سے تحصیل علی پور کے 30 گورنمنٹ اسکولز کی110 یتیم ،غریب،مستحق ،طلباء و طالبات میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول علی پور میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی چیئرمین مظفر گڑھ سردار عمر خان گوپانگ تھے۔تقریب میں ٹیچرز یونین پنجاب کے صوبائی نائب صدر رانا طارق جاوید، ٹیچرز یونین پنجاب کے قائمقام ضلعی صدرمظفر گڑھ محمد اسلم بھٹہ،پرنسپل سید احسان قدیر شاہ ،ویلفیئر ونگ کے چیف ایگزیکٹو محمد سلیم خان گوپانگ ،چیئر مین ویلفئر ونگ ثناء اللہ خان بلوچ ،صحافیوں ،معززین شہر ،اساتذہ،اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی چیئرمین مظفرگڑھ سردار عمر خان گوپانگ نے ،طلباء و طالبات میں عید گفٹس تقسیم کئے۔
Prev Post