مظفرگڑھ ۔13نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 نومبر2017ء) پنجاب حکومت کی طرف سے مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول (ڈبل شفٹ)بستی آڑہ اکبر شاہ میں نہم کلاس کے طلباء میں سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے شرکت کی اور طلباء میں سائیکل تقسیم کئے ۔اس سے قبل جب وہ سکول پہنچے تو پرنسپل ملک بشیر نے طلباء اور اپنے اساتذہ کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی کا والہانہ استقبال کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ2013کے الیکشن میں عوام نے جو ہمیں ذمہ داری اس میں ہم نے حلقہ بھر تعلیم کے شعبہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ,نئے اسکولز کے اجراء ، متعدد سکولز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ حلقہ میں بیک وقت دو ڈگری کالجز کی تعمیر ایک ریکارڈہے ، اس کے علاوہ انہوں نے ایلمینٹری سکول کے معیارتعلیم کی تعریف کی اورانہوں نے کہا کہ جس طرح تقریب میں بچوں نے شرکت کی اور بہترین انداز میں تقاریر کی اس سے پرنسپل اور اساتذہ کی بہترین کارکردگی کی واضح نمونہ ہے۔
تقریب سے بچوں کے والدین نے بھی خطاب کیا اور ذیشان گرمانی کی حالیہ کارکردگی کی تعریف کی اور اسی جوش وجذبہ کے ساتھ آئندہ بھی عوام کی خدمت کرنے کا مطالبہ کیا ۔
تقریب سے بچوں کے والدین نے بھی خطاب کیا اور ذیشان گرمانی کی حالیہ کارکردگی کی تعریف کی اور اسی جوش وجذبہ کے ساتھ آئندہ بھی عوام کی خدمت کرنے کا مطالبہ کیا ۔