مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 12 جولائی2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھادوں پر سبسڈی فراہم کی ہے کسان اس سے فائدہ اٹھائیں اورکپاس کی فصل میں متوازن کھادیں استعمال کر کے پیداوار بڑھائیں تاکہ کسان اورملک خوشحال ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے اس ضمن میں کسی بھی ڈیلرکو رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے تحصیل علی پور میں کھادکے دکانوں پر چھاپے مارے اور ناجائز منافع خوروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے کئے۔