مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 12 اکتوبر2020ء) : مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پاکستان کیپہلے جدید بائیو فلاک فش فارمنگ پروجیکٹ کا آغاز، اب جدید ٹیکنالوجی سے 4 میٹر کمپاونڈ بنا کر 3 سے 4 ہزار فش کی فارمنگ کی جاسکتی ہیں، علی پور کے ایک ذہین نوجوان محمد عامر نے اس پروجیکٹ کا آغاز کرکے فش فارمنگ بھی شروع کردی ہے۔
علی پور کے رہائشی محمد عامر نے بتایا کہ بائیو فلاک فش فارمنگ سے کم رقبہ پر کم اخراجات کے ساتھ بہت زیادہ فش فارمنگ کی جا سکتی ہے اور فش فارمنگ کے لئے یہ جدید طریقہ اختیار کرکے ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ مچھلی بیرون ملک بھیج کر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔