Home / News / وزیر اعظم عمران خان نے عالمی طاقتوں کے سامنے جس مؤثر انداز میں کشمیر اشو کو پیش کیا ہے وہ قابل تحسین ہے،رانا امجد علی امجد

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی طاقتوں کے سامنے جس مؤثر انداز میں کشمیر اشو کو پیش کیا ہے وہ قابل تحسین ہے،رانا امجد علی امجد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 ستمبر2019ء) قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنما رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر ہر فورم اور عالمی طاقتوں کے سامنے جس مؤثر انداز سے ایشو کو پیش کیا ہے وہ قابل تحسین ہے جسے نہ صرف پاکستانی قوم، کشمیری قیادت بلکہ مسلم ممالک کے شہریوں نے بھی ان کی کے مسئلہ پر قابل قدر خدمات کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی دنیا اور عرب ممالک نے مایوس کیا ہی. عالم اسلام کو متحد ہو کر بھارتی ,اسرائیلی اور امریکی ظلم و استبداد کو روکنا ہو گا. جبکہ عمران خان نے اقوام عالم کو پکار پکار کر کشمیریوں سمیت تمام مظلوم مسلمانوں کا مقدمہ پیش کیا ہے۔

Loading...