Breaking News
Home / News / وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر سونیا خود سوزی کیس کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر سونیا خود سوزی کیس کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

مظفر گڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر سونیا خود سوزی کیس کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی سونیا نے الزام لگایا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی جس پر سونیا نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست کی لیکن پولیس نے اس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ۔پولیس کے مقدمہ درج نہ کرنے پر سونیا نے خود سوزی کرلی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کو معطل کردیا اور 2 ایس ایچ اوز اور اے ایس آئی کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Loading...
%d bloggers like this: